ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیپال کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر نیپال کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ سے نیپالی ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔
نیپال کی ٹیم 24 اگست کو کراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ مہمان ٹیم کا 25 اگست کو ٹریننگ سیشن ہوگا اور نیپالی ٹیم 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔
نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا تھا۔ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ دو مرحلوں میں منعقد ہوگا، ابتدائی 4 میچز پاکستان میں جبکہ باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔