Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

اہلیہ کے قتل کیس میں صحافی امیرایاز کے بیٹے شاہنواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کےعلاقے چک شہزاد کے فارم ہاؤس میں اہلیہ کو قتل کرنے والے سینیئرصحافی ایازامیر کےصاحبزادے شاہنوازامیرکا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔ عدالت نے ملزم شاہنوازامیر کے والد ایازامیر، والدہ، چچا اورچچی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

ایازامیرکی بہوسارہ کو ان کے بیٹےشاہنوازامیرنے 2 روزقبل لڑائی جھگڑے کے بعد قتل کردیا تھا، جمعرات 24 ستمبرکی شب پیش آنے والا یہ واقعہ میڈیا پرگزشتہ روزسامنے آیا۔ 

مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کے سبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹرنوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ملزم شاہنواز کو سول جج مبشرحسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج کے استفسار پر بتایا گیا کہ ملزم کو کل صبح گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، ملزم کے وکیل نے ریمارنڈ پراعتراض نہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اندھا قتل ہے، پہلے ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں، جج نےاستفسار کیا کہ کیا انہیں ایف آئی آرمیں قتل کی دفعہ 302 عائد کیے جانے کا علم ہے۔

جس پر وکیل کہا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے ، پولیس حکام نےعدالت کو بتایا کہ ملزم نے اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کرقتل کیا۔

عدالت نے ملزم کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئےپولیس کی استدعا پرملزم کے والدین اورچچا، چچی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

تفتیشی افسرکی جانب سے شاہنوازامیرکے فنگرپرنٹ کرانے کی استدعا مستردکرتے ہوئےجج نے ریمارکس دیےکہ فنگرپرنٹس تونادرہ سے بھی لیےجاسکتے ہیں۔

کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔ شاہنوازاورسارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیاکے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں