کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ دو ڈاکوؤں نے بینک کے باہر پیٹرول پمپ کے مینجر سے 36 لاکھ روپے چھین لئے اور واردات کے بعد دونوں ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 ای میں شاہراہ اورنگی پر بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 2 نامعلوم ملزمان پیٹرول پمپ کے مینیجر سے 36 لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔
واقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ کے مینیجر منور کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مقدمہ میں کہا گیا ہےکہ پیٹرول پمپ کا مینیجر اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر 36 لاکھ روپے لے کر نکلا جسے بینک کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے روکا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی اور دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔