Search
Close this search box.

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم ڈراپ، ابراراحمد اور سرفرازاحمد شامل

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فواد عالم اور یاسرشاہ کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ سرفرازاحمد بیک اپ وکٹ کیپر طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمدوسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمدرضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہرعلی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمدعلی، محمدنواز، محمدوسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان آغا، سرفرازاحمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں ابراراحمد، محمدعلی اور محمدوسیم جونیئر کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ فواد عالم، حسن علی اور ساجد خان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث اسکواڈ میں منتخب نہیں ہوسکے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں