Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔ بھارت کی ٹیم میگاایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 168 رنزبنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 63 اور ویرات کوہلی نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔

کے ایل راہل 5، کپتان روہت شرما 27، سوریا کمار یادوو 14 اور رشب پانت 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے اوپنرز کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارتی باؤلرز کو دھو ڈالا۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور چوکوں چھکوں کی برسات کردی۔

انگلینڈ نے بغیر کسی وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی جہاں انکا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں