Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات کا آغاز

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کے ناظم امتحانات انورعلیم مشکل میں پھنس گئے۔ ناظم امتحانات انور علیم کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے انورعلیم کو خط لکھ دیا ہے اور انہیں تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انور علیم کی تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں تعیناتی میں بے قاعدگی کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق انور علیم غیر قانونی طور پر میرپورخاص بورڈ سے کراچی بورڈ ڈیپوٹیشن پر آئے اور انور علیم میرپورخاص بورڈ میں بھی نتائج کی ردو بدل میں ملوث ہیں۔

انٹر بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انور علیم کے خلاف محکمہ بورڈ میں بھی کرپشن کا کیس زیر تحقیقات ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں