Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

امریکا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈیبیو، امریکی ٹیم کی تاریخ، اسکواڈ اور شیڈول

امریکا کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہے۔ امریکا کی ٹیم نے صرف 5 سال کی محنت کے بعد میگاایونٹ میں رسائی حاصل کی۔

امریکا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کب کھیلا؟

امریکا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2019 میں ڈیبیو کیا۔ یو ایس اے نے 15 مارچ 2019 کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا اور پھر امریکی ٹیم ہر گزرتے سال کامیابیاں کی سیڑھیاں چڑھتی گئی۔ 

امریکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے ناطے عالمی کپ میں جگہ ملی۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز دونوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔ امریکی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی کے عالمی ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔

امریکا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شیڈول

امریکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ اے میں کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ پاکستان اور بھارت کی تجربہ کار ٹیمیں بھی ہیں جنکا امریکی ٹیم کو چیلنج درپیش ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں دو جون کو امریکا کی ٹیم کینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔ میگاایونٹ میں امریکا کا دوسرا میچ 6 جون کو پاکستان اور تیسرا 12 جون کو بھارت کے ساتھ شیڈول ہے۔ امریکی ٹیم آخری گروپ میچ 14 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

امریکا کی ٹیم کونسے پاکستانی کرکٹر شامل ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کی ٹیم کی قیادت موناک پٹیل کررہے ہیں۔ امریکا کی ٹیم میں 2 پاکستانی نژاد کرکٹر شایان جہانگیر اور علی خان بھی شامل ہیں۔ شایان جہانگیر انڈر19 لیول پر پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

شایان جہانگیر نے امریکا کی جانب سے 12 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ہے جب کہ علی خان 15 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کورے اینڈرسن بھی امریکا کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ کورے اینڈرسن امریکا کی جانب سے اب تک 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ کورے اینڈرسن نے ماضی میں تینوں فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

کورے اینڈرسن نے یکم جنوری 2014 کو شاہدآفریدی کا 37 گیندوں پر سینچری کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 36 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

اسکے علاوہ آرون جونز، نتیش کمار اسٹیفن ٹیلر اور جسدیپ سنگھ جیسے باصلاحیت کھلاڑی بھی امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

امریکا کی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ

امریکا کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے آخری 5 میں سے 4 میچ جیت چکی ہے۔ عالمی کپ سے قبل امریکا نے بنگلہ دیش کی تجربہ کار ٹیم کو بھی سیریز میں شکست دے کر اپنے عزائم بھی ظاہر کردئے ہیں۔

مجموعی طور پر امریکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 28 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس سے 16 میں کامیابی حاصل کی اور 10 میچز میں شکست ہوئی۔ 1 میچ ٹائی ہوا جسکے سپراوور میں بھی یوایس کی ٹیم کامیاب رہی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں