افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد سے زائد 300 ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے افغانستان کے شمالی علاقوں میں 1500 کے قریب مکانات تباہ ہوئے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اے ایف پی نے افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ صرف بغلان کے ضلع جدید میں تقریباً 1500 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے یا مکمل تباہ ہو چکے ہیں
افغان نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس کے نمائندے کے مطابق صوبہ بغلان کے 3 اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، دفتر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاویدآفریدی نے بھی افغان سیلاب متاثرین کیلئے 1 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔