Search
Close this search box.

اعظم خان کا پرچی، موٹا، سفارشی کہنے والوں منفرد انداز میں جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج کھلاڑی اور سابق کپتان معین خانے کے بیٹے اعظم خان نے منفی تنقید کرنے پر پھٹ پڑے۔ اعظم خان نے سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں مخالفین کو جواب دے دیا۔

پاکستان کے جارحانہ کرکٹر اعظم خان نے پرچی ، سفارشی، آلو، موٹا جیسے منفی تبصروں کرنے والوں کیلئے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کرکے جواب دیا۔

مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر اعظم نے دوتصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں پرچی ، سفارشی، آلو، موٹا، عزت، سست اور پہلوان جیسے نام لکھے۔

دوسری تصویر میں  لکھا ہے کہ ایک کھلاڑی جو سپر فٹ ہے اور 400 رنز بناتا ہے اور دوسرا جو سپر فٹ نہیں ہے اور 800 رنز اسکور کرتا ہے تو میں اپنی ٹیم میں اس کا انتخاب کروں گا جس نے 800 رنز بنائے ہیں۔

کرکٹر اعظم خان نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ روز سوشل میڈیا پر نئے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرا ایک ہی مقصد ہوتا ہے، میں جس کھیل کو پسند کرتا ہوں اس کو کھیلتا رہوں۔

اعظم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر روز خود کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ بہترین کرکٹر بن سکوں۔ اعظم خان کی انسٹاگرام پوسٹ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے بھی اسٹوری کی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں