Search
Close this search box.

اسٹریٹ کرائم پرقابو پانا چیلنج ہے، کراچی میں 108 تھانے ہیں اور ہر تھانے میں ڈھائی لاکھ کی آبادی آتی ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یومیہ 400 وارداتیں رپورٹ ہونے والے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

جیو نیوز کو ایک انٹرویو میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی سالانہ 80 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں۔ ان میں عادی ملزمان کی تعداد تقریباً 12 ہزار کے قریب ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق شہرقائد میں ڈکیتی کے کیسز کی تفتیش کے لیے 67 افسران مختص کیے ہیں۔ کراچی کے 108 تھانے ہیں اور ایک تھانے میں ڈھائی لاکھ کی آبادی آتی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں دو پہلو ہیں، اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں زیادہ ہیں جبکہ منشیات بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کرمنلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے 64 فیصد کیسز کا سراغ لگا لیا ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا عادی ملزمان کی ٹیگنگ پر کام کیا جارہا ہے، پولیس کو عادی ملزمان کی ٹیگنگ سے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔ صوبے کے داخلی راستوں پر سختی اور کیمرے لگائے جارہے ہیں، کوشش ہے کہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں