Search
Close this search box.

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ شدت اختیارکر گئی،پاک بحریہ کی ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ ایک مربتہ پھر شدت اختیارکر گی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں ۔پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں

آگ پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی مصروف عمل ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور پاکستان نیوز کی مشترکہ ٹیمز موقع پر موجود ہیں

گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کے لیے خامیوں کی نشاندہی کی جائے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں