Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

اسلام آباد میں دھماکہ، ایڈیشنل آئی جی کا کراچی میں نماز جمعہ پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم

اسلام آباد میں دھماکہ کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر بھر میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نماز جمعہ کے موقع پر شہر قائد میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔

نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر کی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی نے عوام کیلئے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ فرد اور لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانہ کو دیں۔ 

نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرینگے۔

شہر میں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں