Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

اسحاق ڈار کی واپسی، ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں قیمت 234 روپے ہوگئی

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبریں آنے کے بعد سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوگئی تھی اور انکی وطن واپسی کے بعد مسلسل ڈالر سستا ہورہا ہے۔ انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 234 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

منگل کو انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 3 روپے2 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر234 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں 2 روز میں امریکی ڈالرکی قدر میں5.65 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں50کروڑ ڈالر کمی سے بھی روپے کی قدرکو سہارا ملا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے اوپر چلا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں