Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ارجنٹائن کیلئے مذید کچھ عرصہ کھیل جاری رکھوں گا، لیونل میسی

ارجنٹائن کو فٹبال کا ورلڈچیمپیئن بنانے والے لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔ لیونل میسی کا کہنا ہے وہ ورلڈ چیمپیئن کے طور مذید کچھ عرصہ کھیل کو جاری رکھیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پلیئر آف ٹورنامنٹ اور میگا ایونٹ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ معروف فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد تصدیق کی کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے۔

میسی کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپیئن بننا خوشگوار لمحہ ہے اور وہ اپنی قومی ٹیم ارجنٹائن کیلئے مزید کچھ عرصہ چیمپین کی طرح کھیلنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معروف فٹبالر کے بارے خبریں زیر گردش تھیں کہ قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ انکے کیریئر کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔

یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں ارجنٹائن کی کوپا امریکہ فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ، لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے ٹیم کو دوبارہ جوائن کیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں