Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ، محمدرضوان سرفہرست، بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بیٹرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈٰن مارکرم چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے۔

ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی پلیئر شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے حارث رؤف 15ویں اور شاداب خان 16ویں نمبر پر موجود ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں