Search
Close this search box.

آئی سی سی رینکنگ، 40 سالہ جیمز اینڈرسن نمبر ون ٹیسٹ باؤلر بن گئے

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے 40 برس کی عمر میں بھی ٹیسٹ فارمیٹ میں باؤلرز رینکنگ میں حکمرانی قائم کرلی۔ اینڈرسن ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے

آئی سی سی نے ہفتہ وار کھلاڑیوں کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

بھارت کے روی چندرن ایشون کی بھی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلی پوزیشن پر براجمان آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز دو درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ کی ٹاپ 10 پوزیشن میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں چھٹا نمبر ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں ٹاپ 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، اسٹیوون اسمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں نمبر ہے۔ ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے محمدسراج کا پہلا نمبر ہے۔ شاہین شاہ ون ڈے باؤلر رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے سوریا کماریادوو بیٹرز میں سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے محمدرضوان اور بابراعظم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں