Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

آئی ایم ایف کی شرط، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کئے جانے کا امکان

ملک میں اب 15 دن کی بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی جائیں گی۔ حکومت نے ہفتہ وار قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تاریخوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اب ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہو گا۔اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں