Search
Close this search box.

آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولی کرنا ہوگی، آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والی 30 لاکھ تعداد کو بڑھا کر 60 لاکھ کیا جائے، آئی ایم ایف نے تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیکس ہدف حاصل ہونے میں مشکلات پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک دو فیصد بڑھانے کی تجویز بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی اشیا، بیجوں، کھاد، ٹریکٹر اور دیگر آلات پر مکمل سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خوراک، ادویات اور اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں