Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عالمی تبلیغی جماعت کے سہ روزہ سالانہ کراچی اجتماع کا 13فروری سے آغاز، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

عالمی تبلیغی جماعت کا سہ روزہ سالانہ کراچی اجتماع جمعرات 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے ، اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے جسکے لئے تمام تر انتظمات مکمل کر لئے گئے

تبلیغی جماعت کا کراچی اجتماع بعد نماز عصر اورنگی ٹاون گلشن بہار میں شروع ہوگا،منتظمین کے مطابق اجتماع کے شرکاء کی آمد جمعرات کو صبح سے متوقع ہے جبکہ اجتماع  16 فروری  کو صبح کے وقت دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔ شرکاء کی آسانی کے لئے اجتماع گاہ کو مختلف  علاقائی حلقوں میں تقسیم  کرکے ستون  نمبر لگائے گئے ہیں ۔  شرکاء کی رہنمائی کے لئے  اجتماع گاہ اور اطراف میں بڑی تعداد میں رضا کار بھی موجود ہونگے ۔

اجتماع میں کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ہر مسجد کے شرکاء کےلیے خصوصی جگہ مختص کی گئی یے۔اجتماع میں بیانات کے علاوہ شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا۔اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ  نے پولیس سیکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کی ہے  اور کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

اجتماع گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کیمپ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ شرکاء کے لئے وسیع پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts