Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، شہرقائد میں بارش کب ہوگی؟

کراچی میں آج بھی سمندری بادلوں کی آمد کے باعث مطلع جزوی ابرالود ہے تاہم شہرقائد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سمندری بادلوں کے زیراثر کہیں کہیں پھوار ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان کے بیشتر شہروں میں آج سے بارشوں کا امکان ہے تاہم سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 8 جولائی سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہرقائد میں 8 سے 12 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

About Company

Popular Categories

QUICK LINKS

X